مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میرے ذاتی تعلقات ہیں اور ان سے میری دو ملاقاتیں ہوئی ہیں البتہ میں نوازشریف یا پارٹی کے لیے کچھ مانگنے نہیں گیا تھامیں نے کہا کہ میں یہاں کسی کیلئے نہیں آیا-
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کبھی ان معاملات پر آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوئی اور سابق وزیراعظم نوازشریف یا ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کرنے کا نہیں کہا اس طرح کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، سمجھ نہیں آتا ترجمان پاک فوج کو بات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی-