کراچی میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ اور کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو
پانے کے لیے شہر کے مختلف اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر
ویسٹ نے ضلع غربی کے متاثرہ علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے
لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے,نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی سے ایک ہی یوسی سے 22
افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع غربی کے علاقے گڈاپ ٹاون منگھوپیر یوسی 8
میں سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی سے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ علاقے کی کل آبادی
تقریبا(4000) ہے- علاقے میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت غیر متعلقہ افراد کا
داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں علاقے میں داخل ہوتے اور باہر جاتے ہوئے
فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا، علاقے میں تمام ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری پر اور کسی بھی
قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے-
صرف راشن کی دوکان اور میڈیکل
اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی۔ علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوں گی اور
تمام ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی ہوگی اور گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری اشیاء خریدنے
کے لیے باہر آنے جانے کی اجازت ہوگی.
منگھوپیر میں لاک ڈاؤن-کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے درجنوں ریسٹورینٹس ِسیل-
September 30, 2020