آصف زرداری پرتین بڑےکرپشن ریفرنسزمیں فرد جرم عائد

usa insurance guidelines

میگامنی لانڈرنگ-پارک لین -ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسزمیں احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جس کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشکلات کم نہ ہوئیں اور عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکےبری کرنےکی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جعلی اکاوٗنٹس کیس کے تینوں کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کردیں، اور آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکےبری کرنےکی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں- 
عدالت نے آصف زرداری پرتینوں کرپشن ریفرنسزمیں فردجرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو عدالت میں پیش ھونے کا حکم دیا-