برطانیہ کی کاؤنٹی سرے کے ہائی وے M25 پر ایک خاتون چلتی گاڑی سے باہرنکل کر ویڈیو بناتے ہوئے سڑک پر گر پڑیں۔ سرے پولیس کے ٹریفک یونٹ نے ٹویٹ کی کہ وہ جنکشن 6 اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان ایسی لین میں گریں جس پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری تھی۔ خاتون کو شدید چوٹیں تو نہ آئیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔ طبی عملے نے انھیں موقع پر ہی امداد فراہم کی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی
ہیں-